ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کو سپریم کورٹ کا جھٹکا

پنڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کو سپریم کورٹ کا جھٹکا

Sat, 11 May 2019 12:40:03    S.O. News Service

نئی دہلی، 11 مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پنڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کو جھٹکا لگا ہے۔سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کے ان کے حقوق کو لے کر فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مرکزی حکومت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ میں عرضی داخل کرنے والے کاگریس ممبر اسمبلی لکشمی نارائن کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔دراصل حال ہی میں مدراس ہائی کورٹ نے صاف کیا تھا کہ لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کے پاس مرکز زیر قیادت ریاست کی روزمرہ کی سرگرمیوں میں مداخلت کرنے کی طاقت نہیں ہے۔کرن بیدی کو بڑا جھٹکا،مدراس ہائی کورٹ نے کہا لیفٹیننٹ گورنر آزادانہ طور پر کام نہیں کر سکتی۔ میں نہیں پوچھ سکتی ہیں۔اس کے ساتھ ہی وہ نہ تو حکومت کو کوئی حکم دے سکتی ہے اور نہ ہی حکومت کی طرف کوئی حکم جاری کر سکیں گی۔بتا دیں کہ عدالت پڈڈچیری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی اور کرن بیدی کے درمیان جاری سیاسی گھمسان اور دائرہ اختیار کے ساتھ منسلک ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی۔نارائن سامی کا الزام ہے کہ کرن بیدی کئی اہم پروجیکٹس سے منسلک فائلوں کو حکومت کے پاس نہیں بھیج رہی ہیں۔


Share: